28 جون 2014 - 15:24
عراق میں فوج کی کارروائی، دہشتگرد بھاگنے پر مجبور

عراق کے فوجیوں نے مرکزی صوبے بابل کے مختلف علاقوں سے داعش دہشتگردوں کا صفایا کردیا۔

ابنا: عراقی فوجیوں اور رضاکار فورسز نے بابل کے مختلف علاقوں کو داعش دہشتگردوں سے آزاد کراتے ہوئے انھیں بھاری جانی نقصان پہنچایا اور ان کے ہتھیاروں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا۔عراقی سیکیورٹی فورسز نے تکریت میں بھی داعش دہشتگردوں کا محاصرہ مزید تنگ کردیا ہے۔ فوجی کارروائیوں کی وجہ سے دہشتگرد بھاگنے پر مجبور ہیں اور بھیس بدل کر یا خواتین کی طرح برقعہ اوڑھے وہاں سے راہ فرار اختیار کررہے ہیں۔ عراقی فوجیوں نے اسی طرح فلوجہ میں دہشتگردوں کے خلاف ایک بڑا آپریشن کیا ہے جس میں بڑی تعداد میں داعش دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔ بعقوبہ میں بھی عراقی سیکیورٹی فورسز نے داعش دہشتگرد گروہ کے افراد کا محاصرہ کرلیا ہے جہاں ان دہشتگردوں کے خلاف آپریشن شروع ہوگیا ہے۔دریں اثنا بغداد کے جنوب میں محمودیہ کے علاقے میں، ہونے والے ایک بم دھماکے میں گیارہ افراد ہلاک اور پچّیس دیگر زخمی ہوگئے۔

.......

/169